تازہ ترین

مینول سسٹم اور نقد رقم سے جرمانے وصولی کی خبریں بے بنیاد: اسسٹنٹ کمشنر نذر حسین کورائی کی وضاحت

​ڈیرہ غازی خان ۔ اسسٹنٹ کمشنر و سیکرٹری آر ٹی اے نذر حسین کورائی نے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو واضح کیا ہے کہ مینول سسٹم اور نقد رقم کی شکل میں جرمانے کی وصولی کا تاثر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔

​انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام نظام کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ نقد رقم سے کسی قسم کا جرمانہ وصول نہیں کیا جاتا۔

​نذر حسین کورائی نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ آن لائن ایپلیکیشنز (ایزی پیسہ اور جیز کیش) کے ذریعے آن لائن چالان اور جرمانے کی ادائیگی کی جاتی ہے اور گاڑیوں کی سپرداری کا عمل بھی مکمل طور پر آن لائن سسٹم کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غلط فہمی یا غیر قانونی نقد ادائیگی سے گریز کریں اور صرف آفیشل ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *