تازہ ترین

چادر و چار دیواری پامال: تھانہ گدائی پولیس کا غریب خاندان کے گھر پر بغیر لیڈی اہلکار چھاپہ، شدید خوف و ہراس

​ڈی جی خان

تھانہ گدائی کی حد میں چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور قانون کی دھجیاں اڑانے کا ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس کے چار سے پانچ مسلح مرد اہلکار بغیر کسی لیڈی پولیس کے ایک انتہائی غریب خاندان کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے۔

​ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت گھر میں کوئی مرد فرد موجود نہ تھا جبکہ خواتین اور بچے اکیلے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک طالب علم کا بستہ غائب ہونے کے الزام میں عرفان عرف “بگا سانگھی” نامی شخص کی تلاش کا بہانہ بنا کر گھر کی تلاشی لی اور وہاں موجود خواتین کو شدید ہراساں کیا۔

​نشئی ملزم سے لا تعلقی کے باوجود خاندان پر تشدد و دباؤ

متاثرہ خاندان کے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ مذکورہ ملزم عرفان عرف بگا سانگھی کو کافی عرصے قبل ہی تمام خاندانی تعلقات سے عاق اور لا تعلق کر چکے ہیں۔ خاندان کا کہنا ہے کہ عرفان شدید قسم کا منشیات کا عادی ہے اور وہ اس سے قبل کئی بار اپنے بوڑھے والدین اور بہن بھائیوں کو ج ان سے مارنے کی کوششیں بھی کر چکا ہے۔

​15 کی کالز پر خاموشی، غریب خاندان پر چڑھائی

متاثرین نے روتے ہوئے انکشاف کیا کہ:

​”ہم نے کئی بار خود 15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا اور استدعا کی کہ اس خط رناک نشئی کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کیا جائے، لیکن پولیس نے اس کے خلاف کبھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی۔ اب جب بھی وہ کوئی جرم کرتا ہے تو پولیس اصلی ملزم کو پکڑنے کے بجائے ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتی ہے اور ہمیں پریشان کرتی ہے۔”

​عوام و علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج

شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بغیر لیڈی پولیس اہلکار گھر میں گھسنے اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر تھانہ گدائی پولیس کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ متاثرہ خاندان نے آر پی او (RPO) اور ڈی پی او (DPO) ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *